تل ابیب: اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

فوجیوں نے واضح کیا کہ ہم 365 سے زائد ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے جنگ میں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب اعلان کرتے ہیں کہ دوبارہ بلائے جانے پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کریں گے۔

ریزرو فوجیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ پر قبضہ یرغمالیوں، فوجیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا، اور یہ ایک ایسی حکومت کا فیصلہ ہے جو اپنی سیاسی بقا کے لیے جنگ کو طول دے رہی ہے۔ 

فوجیوں کا کہنا تھا کہ ہم انکار کو اپنا محب وطن فریضہ سمجھتے ہیں اور اپنے رہنماؤں سے جواب طلب کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے 10 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا ہوا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریزرو فوجیوں فوجیوں نے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم