ٹائم کیپسول: لیڈی ڈیانا کا اگلی نسلوں کے لیے دفن کردہ خزانہ وقت سے پہلے سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان پہلے سے موجود دوری میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کی مرحوم والدہ پرنسس ڈیانا سے جڑا ایک پوشیدہ خزانہ سامنے آگیا جس نے دونوں بھائیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پرنسس ڈیانا کی جانب سے سنہ 1991 میں دفن کیے گئے ایک ٹائم کیپسول کو 30 سال بعد کھولا گیا۔ یہ لکڑی کا ڈبہ، جس پر سیسہ چڑھا ہوا تھا، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال کی نئی عمارت ’ورائٹی کلب بلڈنگ‘ کے سنگ بنیاد کی یاد میں دفن کیا گیا تھا۔
یہ ٹائم کیپسول 2 بچوں نے منتخب اشیا کے ساتھ تیار کیا تھا جو ’بلو پیٹر‘ نامی پروگرام کے ایک مقابلے کے فاتح تھے۔ اگرچہ یہ کیپسول سینکڑوں سال بعد کھولنے کے لیے دفن کیا گیا تھا لیکن اب اسے وقت سے پہلے ہی نکال کر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔
کیپسول میں کیا تھا؟کیپسول میں شامل اشیا نے سنہ 1990 کی دہائی کی جھلک پیش کی تھی جن میں ایک چھوٹا جیبی ٹی وی، پرنسس ڈیانا کی تصویر، کائلی مینوگ کے البم’ردھم آف لو‘ کی سی ڈی، برطانوی سکوں کا ایک سیٹ، اخباری تراشا، 5 درختوں کے بیج اور ایک کنٹینر شامل تھے۔
علاوہ ازیں کیپسول میں موجود اشیا میں ایک ‘سنو فلیک ہولوگرام’ بھی شامل تھا جو برف کے ذرے کی تھری ڈی شکل میں چمکدار عکس تھا۔ یہ روشنی کے زاویے بدلنے پر مختلف انداز سے نظر آتا ہے اور سنہ 1990 کی دہائی کے سائنسی و جمالیاتی ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟
رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنی والدہ پر ایک نئی ڈاکیومینٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر ان کے بڑے بھائی اور سلطنت کے ولی عہد ولیم برہم ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں بھائیوں نے سنہ 2017 میں پرنسس ڈیانا کی وفات کی 20 ویں برسی کے موقعے پر ایک ڈاکیومینٹری بنائی تھی۔ خبر رساں ادارے ڈیلی بیسٹ کے مطابق ولیم اس بات پر آمادہ ہیں کہ اگر ہیری نے ڈیانا کی زندگی یا چارلس اور ڈیانا کی شادی کے خاتمے پر اندرونی کہانی پر مبنی کوئی نیا دعویٰ کیا تو وہ اس کا جواب دیں گے۔
پرنسس ڈیانا کا یہ یادگار کیپسول ان کی شخصیت اور زمانے کی جھلک تو پیش کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کے بیٹوں کے درمیان خاندانی ورثے پر قبضے کی جنگ کو بھی ہوا دیتا دکھائی دے رہا ہے۔
ٹائم کیسپول اور بھائیوں کے تنازعے کا تعلقاگرچہ ٹائم کیپسول کی دریافت بذات خود کسی تنازعے کا باعث نہیں تھی مگر اس نے پرنسس ڈیانا کی یاد کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ ایک ایسی یاد جو نہ صرف عوام کے دلوں میں بسی ہے بلکہ ان کے بیٹوں کے درمیان بھی ایک نادیدہ رشتہ ہے۔ اس منظرنامے میں جب شہزادہ ہیری کی جانب سے اپنی والدہ پر ایک نئی ڈاکیومینٹری بنانے کی خبریں سامنے آئیں تو شہزادہ ولیم کو یہ اندیشہ لاحق ہوا کہ ان کی والدہ کی وراثت کو شاید ذاتی مفاد یا جذباتی شہرت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یوں ایک دفن یادگار کی بازیابی نے برسوں پرانی خاندانی کشمکش کو نیا موڑ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ
مذکورہ ٹائم کیسپول دراصل سینکڑوں سال بعد کھولنے کے لیے محفوظ کیا گیا تھا لیکن حالیہ دنوں میں اسپتال کی نئی عمارت اور بچوں کے کینسر سینٹر کی تعمیر کے لیے جاری ترقیاتی کام کے دوران جب زمین کی کھدائی کی گئی تو یہ کیپسول اتفاقاً منظرِ عام پر آگیا۔
کیپسول کی بازیابی میں اسپتال کے وہ افراد بھی شامل تھے جو یا تو سنہ 1991 میں وہاں کام کرتے تھے یا اسی برس پیدا ہوئے تھے۔ اس نایاب یادگار کو نہایت احترام سے کھولا گیا اور اس کے اندر موجود اشیا جو 1990 کی دہائی کی جھلک پیش کرتی ہیں کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ یوں پرنسس ڈیانا کا ایک خاموش پیغام وقت سے پہلے ہی دنیا تک پہنچ گئی۔
وقت کا سفیر: ٹائم کیپسول کیا ہے؟ٹائم کیپسول ایک خاص قسم کا بند ڈبہ ہوتا ہے جس میں کسی دور کی یادگار اشیا، تصاویر، اخباری تراشے یا پیغامات رکھ کر زمین میں دفن کیا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں کھولنے پر اس دور کی جھلک مل سکے۔ یہ عام طور پر کسی اہم موقع یا شخصیت کی یاد میں دفن کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
پرنسس ڈیانا نے سنہ 1991 میں بچوں کے منتخب کردہ تحائف اور علامات کے ساتھ ایک ٹائم کیپسول دفن کیا تھا جسے دراصل سینکڑوں سال بعد کھولا جانا تھا لیکن اب یہ 30 سال بعد ہی منظرِ عام پر آ گیا۔ یہ نہ صرف اس دور کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ ڈیانا کی مستقبل سے جڑے انسانی رابطے کی علامت بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹائم کیپسول لیڈی ڈیانا لیڈی ڈیانا کا پوشیدہ خزانہ لیڈی ڈیانا کا ٹائم کیپسول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لیڈی ڈیانا پرنسس ڈیانا کی شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے درمیان ڈیانا کا کی جھلک دفن کیا سال بعد پیش کر کے لیے کی یاد
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔