مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاؤن اسکاؤٹ کالونی میں گزشتہ رات ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹر مشال دختر فضل نامی خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے خاتون کو نالے میں کودتے دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے باوجود ڈاکٹر مشال کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر مشال کا اپنے شوہر حسنین سے دوسری شادی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حسنین اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں افغان بستی میں شہریوں نے چوری کی واردات کے دوران چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں خالی گھروں سے پیتل، تانبا، سریا، قیمتی کیبلز اور دیگر سامان سوزوکی میں بھر کر لے جا رہے تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، انہوں نے ملزمان کو خود گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں، جب کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چوریاں کی جاتی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کیمپ پولیس چوکی کے انچارج گل ولی کی مبینہ “اسپیشل پارٹی” سے ہے، جو رات کے وقت مختلف خالی گھروں سے قیمتی سامان اکھٹا کر کے پولیس چوکی منتقل کرتی ہے، بعد ازاں چوری کا مال فروخت کر کے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔