غزہ جنگ بندی کا اعلان آج متوقع: ترک وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے آج ممکن ہے، اگر ایسا ہو جاتا ہے تو شام تک غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس بات کا امکان ایک پریس کانفرنس میں شامی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں ظاہر کیا۔
ترک وزیرِ خارجہ ان دنوں شام کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں جاری امن مذاکرات میں دونوں فریقوں نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غیر معمولی سنجیدگی اور عزم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ امن مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا کی حدود اور شرائط، غزہ میں امداد کی فراہمی اور ممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات کی گئی ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ان نکات پر “اب تک نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔
ادھر ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ساری شرائط حماس پر لادنا درست نہیں، اسرائیل کو بھی غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی۔
صدر طیب اردوان نے مزید بتایا کہ حماس نے امن مذاکرات کے لیے مثبت رویہ اپنایا ہے جسے میں ایک نہایت اہم قدم سمجھتا ہوں، حماس اس معاملے میں اسرائیل سے آگے ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج تیسرے دن میں داخل ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات
ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسفک فورم کے موقع پر سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرنن اور بنگلادیش کے سفیر خندکر مسعودالاسلام سے غیر رسمی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے مثبت مکالمے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ باہمی اعتماد اور سمجھ بوجھ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مختلف مسائل پر اپنے اپنے نقطۂ نظر پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیے: تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیا کے لیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد خطے میں تعاون بڑھانا، سفارتی روابط مضبوط کرنا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔
یہ غیر رسمی گفتگو برسلز میں جاری فورم کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بنگلہ دیش سنگاپور