پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے نصیبولعل کے گانے کو بلند آواز میں چلانے پر ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، ڈرائیور نے سڑک پر عوامی مقام پر بلند آواز میں گانے بجائے جن کے بول تھے ’مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ای کی ظلم کمان لگا ایں‘۔ پولیس نے رکشہ میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا ہے۔

"مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں ،، کی ظلم کماون لگا ایں" گانا سننے پر مقدمہ درج pic.

twitter.com/m0WhqC1IjQ

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 15, 2025

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیتے نظر آتے ہیں کسی نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے تو کوئی اس کی سزا سے متعلق سوال کرتا نظر آیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ اس پر سزا کیا ہوگی؟

اِس پر سزا کیا ہو گی۔۔!! https://t.co/CWVN69hNlS

— Khurram Iqbal (@khurram143) October 15, 2025

طارق ملک نے کہا کہ یہ ایک بہترین قدم ہے، رکشہ والے کسی بھی قانون قاعدے کو نہیں مانتے۔ خواتین کا سفر کرنا ایک مصیبت بنادیتے ہیں۔ رکشے میں اتنے بڑے بڑے سپیکر لگائے ہوتے ہیں۔

یہ ایک بہترین قدم ہے، یہ رکشہ والے کسی بھی قانون قاعدے کو نہیں مانتے۔ خواتین کا سفر کرنا ایک مصیبت بنادیتے ہیں۔ اتنے بڑے بڑے سپیکر لگائے ہوتے ہیں رکشہ میں۔

— Tariq Malik (@tareqmalik_) October 15, 2025

افی نامی صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو رہا ہے لوگوں کو اس بارے شعور نہیں کہ آپ اپنے سکون کے لیے کسی کا سکون تباہ نہیں کر سکتے۔

یہ بہت اچھا ہو رہا ہے
لوگوں کو اس بارے شعور نہیں کہ آپ اپنے سکون کے لیے کسی کا سکون تباہ نہیں کر سکتے

— iffi (@iffiViews) October 15, 2025

واجح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ ماہ لاہور میں بھی پیش آیا تھا جہاں پولیس نے ایک شہری کے خلاف اپنی گاڑی میں ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں ’جھانجر دی پاواں چھنکار‘ گانا چلانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوکاڑہ اونچی آواز میں گانے پر پابندی پنجاب پنجاب پولیس رکشا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج نصیبو لعل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوکاڑہ اونچی ا واز میں گانے پر پابندی پنجاب پولیس رکشا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

پڑھیں:

سرگودھا: خاتون کا اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام

—فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کی رہائشی خاتون نے اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔

سرگودھا پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’
  • الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر
  • بھینس چوری سے سیاست کی سزا تک
  • امیر ٹی ایل پی سیمت کئی افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج
  • تحریکِ لبیک کے امیر سمیت 56 افراد کے خلاف دہشتگردی، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ
  • مذہبی جماعت کا احتجاج: سعد رضوی سمیت 3500 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج
  • پولیس کا چنگچی رکشہ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سختیاں بڑھانے کا اعلان
  • سرگودھا: خاتون کا اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام
  • کراچی میں چنگچی رکشہ اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ