لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جو پہلے 7 بجے روانہ ہوا کرتی تھی۔

نارووال پسنجر کی روانگی کا وقت 7 بج کر 25 منٹ کر دیا گیا ہے جبکہ فیض احمد فیض پسنجر اب صبح 5 بجے روانہ ہوگی جو پہلے سے 30 منٹ پہلے ہے۔اسی طرح عوام ایکسپریس کراچی سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی جبکہ اس کا سابقہ وقت 7 بج کر 30 منٹ تھا۔شالیمار ایکسپریس اب لاہور سے 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی جو کہ پہلے 7 بج کر 30منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل کر دیا گیا ہے، جن میں رحمن بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر سے قبل نیا شیڈول ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: روانہ ہوگی ٹرینوں کے

پڑھیں:

کراچی میں موسم کب خنک ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • ریلوے نے موسم سرما کیلیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • کراچی میں موسم کب خنک ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • موسم سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری
  • موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد شروع
  • ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ
  • راولپنڈی میں موسم تبدیل ہوگیا مگر ڈینگی نے اپنے خطرناک وار نہ چھوڑے
  • موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، ماہرین کی اہم پیشگوئی
  • ملک بھرمیں موسم خشک ،شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ