کراچی: اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل میں ملوث بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینئر اینکر امتیاز میر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
امتیاز میر قتل کیس کی پیشرفت کے حوالے سے وزیرداخلہ اور کراچی پولیس چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ نجی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے سینئر اینکر امتیاز میر کے مبینہ قاتل پکڑے گئے جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہیں۔
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز میر پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ امتیاز میر کو کالا بورڈ کے قریب گولیاں ماری گئیں تھیں، وہ ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال میں ہی انتقال کرگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حساس ادارے اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے اور یہ بیرون ملک سے ہدایات لیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ اجلال نامی ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ کے مطابق گرفتار ملزم بی بی اے پاس اور میٹرک پاس اور بیرون ملک سے ترتیب یافتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہی ملزمان پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، تفتیش کے دوران واقعے اور ملزمان سے برآمد ہونے والے خول میچ کرگئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ امتیاز میر انہوں نے
پڑھیں:
ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان رقم وصولی کے بعد روپوش ہوگئے تھے، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔