پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں، اگر پانی صاف کردیں تو بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لیکن ہماری توجہ اسپتال بنانے اور دوا دینے پر ہے لیکن بیماری سے بچاؤ پر نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کریں گے، اسپتال کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، اسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ بیمار ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو کینسر جیسے موذی امراض لاحق ہیں، جن سے بچاؤ صرف صاف ماحول اور مؤثر ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیوٹن سے ناخوش امریکی صدر کا روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، روس پر پابندیوں سے متعلق غور کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ہم نے ایران میں اپنے بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں، چین ہمارے تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ سے اکثر بات ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا، ان سے غزہ پر بات کروں گا، نیتن یاہو غزہ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز اور دواسازی پر ٹیرف کا اعلان بہت جلد کروں گا، امریکا میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کروں گا۔