کسی کو اسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، افنان اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے، کسی کو اسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ کیا، تحریک انصاف انتشار کی سیاست سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ کسی کو اسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں، تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، پی ٹی آئی والوں کا لیڈر کرپشن کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے، مذاکرات کا ماحول بنانا تحریک انصاف کی زیادہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے، کسی کو اسلام آباد میں جتھے لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ کیا، تحریک انصاف انتشار کی سیاست سے باہر نکلے۔
راہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کال کے بعد ان کی یہ کال بھی گزر جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانوی شہری ہیں، ہم کسی برطانوی شہری کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کی خواہش ہے عمران خان کو جیل سے نکال کر وزیراعظم بنا دیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔