عابد چودھری:سی سی ڈی کے ملازمین کے الاؤنس کا اجراء،افسران وملازمین کو 2011 کے بنیادی پے سکیل پرایک اضافی تنخواہ دی جائیگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سی سی ڈی ملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپیوٹیشن پر سی سی ڈی میں آنیوالے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل افسران واہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔
طویل مدت رخصت ،دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانیوالوں کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا۔ اسی طرح او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران واہلکار الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر
سٹی 42 : وفاقی سرکاری ملازمین کی ریگولرائزیشن کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکومت نے وفاقی ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ، کنٹیجنٹ پیڈ ورکرزکو ریگولر کرنےکا فیصلہ کرلیا اور میڈیکل بورڈ ان ویلیڈیشن پالیسی کے تحت آنیوالےملازمین کو بھی ریگولر کرنے کی تجویز دی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے جامع اور شفاف عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اورقانون و انصاف کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی وفاقی اداروں میں اہل ملازمین کے کیسز کا جائزہ لے گی، اس حوالے سے ٹی او آرز بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت کمیٹی ریگولرائزیشن کے لئے معیار پرپورا اترنے والے کیسز کی سفارش کرے گی ، کمیٹی میرٹ اورشفافیت کے تحت بروقت کام مکمل کرے گی۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
تمام وزارتوں کو اہل ملازمین کی لسٹیں کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، کمیٹی ہر پندرہ دن بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ریگولرائزیشن کی ہدایات کوقومی انتظامی ترجیح کےطور پر لیا جائےگا اور جاری ہدایات پرعدم عملدرآمد کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔