سول ڈیفنس افسران کی انوکھی منطق، 3 لٹر پٹرول برآمدگی پر نوجوان کو مرغا بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
گوجرانوالہ( اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔
موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔
محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔
دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔
جیل میں عمران خان کس حال میں ہیں؟ بہن نورین خان نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 2 نمبر صدیقی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لے جائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ایان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔