بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست جاری اس پروگرام میں سرکاری ملازمین اور پنشن اُٹھانے والے ملازمین شامل نہیں ہوسکتے تھے ملازمین کی تنخواہوں سے لی گئی رقم کی کٹوتی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایسے سرکاری ملازمین کی فہرست جانچ پڑتال کے بعد جاری کی جن کی خواتین اس پروگرام سے پابندی کے باوجود فائدہ اُٹھا رہیں تھیںفہرست کے مطابق محکمہ تعلیم کے 8708 ملازمین کی خواتین سے پروگرام سے فائدہ اُٹھا رہیں تھیں اب جتنے عرصے انھوں نے یہ رقم حاصل کی ہے ان کی تنخواہوں سے یہ رقم وصول کی جائے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین ملازمین کی پروگرام سے فائدہ ا
پڑھیں:
سکھر،آئی بی اے پاس امیدواروں کے تقرری آڑدڑ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) تین سال کے انتظار کے بعد سندھ ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت IBA سکھر سے پاس ہونے والے امیدواروں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ سکھر، روہڑی، نیو سکھر اور پنوعاقل سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 354 کامیاب امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اس ضمن میں سکھر کے ماڈرن اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن علی اکبر کلہوڑو اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن مرتضیٰ شاہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی سے تعلق رکھنے والے 157 مرد و خواتین امیدواروں کو باقاعدہ طور پر جوائننگ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ باقی امیدواروں کو مرحلہ وار آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کمیل شاہ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی تعیناتیاں تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔ چیئرمین کمیل شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح دیتی آئی ہے اور اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف مراحل میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز فراہم کیے گئے تھے، تاہم جوائننگ کے عمل میں مسلسل تاخیر کا سامنا تھا۔ کامیاب امیدواروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اس تاخیر کے خلاف متعدد مرتبہ آواز بلند کی گئی، جس کے نتیجے میں اب جا کر ان امیدواروں کو تقرری دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ایس ٹی ایس کے تحت ان امیدواروں نے PST کے امتحان میں 40 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے تھے، جو تقرری کے لیے بنیادی معیار قرار دیا گیا تھا۔شرکا تقریب نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ یہ اساتذہ آنے والے وقت میں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔