شہباز حکومت کے سوا سال کے دوران قرضوں میں 11 ہزار 235 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز حکومت کی جانب سے سوا سال میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، موجودہ حکومت کے ابتدائی سوا سال کے دوران قرضوں میں 11 ہزار 235 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کی بنیاد پر مارچ 2024ء سے مئی2025ء کے سوا سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 10 ہزار 784 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں تقریباً 451 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ مئی 2025ء تک بڑھ کر 76 ہزار 45 ارب روپے ہوگیا جبکہ فروری 2024ء تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق فروری2024ء تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو مئی 2025 تک بڑھ کر53 ہزار460 ارب روپے ہوا۔اسی طرح فروری2024ء تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ22 ہزار134ارب روپے تھااورمئی2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ22ہزار585ارب روپے رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت حکومت کے ارب روپے حکومت کا سوا سال
پڑھیں:
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔