بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
BIRMINGHAM:
بھارت نے کپتان شبمن گل کی شان دار بیٹنگ اور بولرز نے بہترین کارکردگی کے باعث انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں آخری روز بیٹنگ شروع کی تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 72 رنز تھا، موسم بھی میزبان انگلینڈ کو شکست سے بچانے کے لیے مہربان ہوا لیکن بیٹنگ ناکام ہوئی۔
میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل بارش کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا لیکن بھارت کے آکاش دیپ کی بولنگ کے سامنے انگلینڈ کے بولر بے بس دکھائی دیے اور ٹیم کو شکست سے بچا نہ سکے۔
انگلینڈ کے اولی پوپ اور ہیری بروکس کی شراکت 80 کے اسکور پر آکاش دیپ نے توڑ دی جب اولی پوپ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بروکس کی اننگز بھی 23 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکی۔
کپتان بین اسٹوکس اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے جیمی اسمتھ نے شراکت داری آگے بڑھائی تو اس موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ میچ کو برابر کرنے کی پوزیشن پر آگیا ہے لیکن واشنگٹن سریندر نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
واشنگٹن سریندر نے بھارت کو اہم موقع پر انگلش کپتان اسٹوکس کی وکٹ دلائی، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 153 رنز تھا۔
دوسرے اینڈ سے اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن کرس ووکس صرف 7 رنز تک ان کا ساتھ دے پائے تاہم بریڈن کارس نے 48 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اچھا ساتھ دیا لیکن 226 کے اسکور پر اسمتھ کی اننگز تمام ہوئی۔
اسمتھ نے 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی وکٹ بھی آکاش دیپ کے حصے میں آئی، بریڈن کارس 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 608 رنز کے تعاقب میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 336 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کھا گئی، بھارت کی یہ کامیابی شبمن گل کی بدستور ٹیسٹ کپتان پہلی فتح ہے۔
بھارت نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 587 رنز بنائے تھے جس میں کپتان شبمن گل 269 رنز شامل تھے، دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 427 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی اور شبمن گل نے دوسری اننگز میں بھی 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دوسری انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 180 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
شبمن گل کو ریکارڈ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کو کی اننگز بھارت نے شبمن گل
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقہ کو 299 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کا آغاز آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا، تاہم بیٹنگ کے لیے بلائے جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔ شفیلی ورما نے 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑے۔
شفیلی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی تین سال بعد پہلی ون ڈے ففٹی اور مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری تھی۔
وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی, ایابونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار سست کی، جبکہ نونکولولیکو ملبا نے کپتان ہرمن پریت کور کو 20 رنز پر آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔
آخر میں دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور اننگز کو سہارا دیا۔ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 298 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت جنوبی افریقہ فائنل ویمنز ورلڈ کپ