ایجبسٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
بھارت نے ایجبسٹن میں انگلینڈ کو 336 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
بھارتی فاسٹ باؤلر آکاش دیپ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 99 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 608 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 5ویں دن 271 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
بھارت کے نوجوان کپتان 25 سالہ شبمن گل نے پہلی اننگز میں 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ دوسری اننگز میں صرف 162 گیندوں پر 161 رنز بنائے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تاکہ انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف دیا جا سکے۔
میچ کا اختتام کپتان شبمن گل کے ہاتھوں ہوا، جب انہوں نے دیپ کی گیند پر برائیڈن کارس کا کیچ پکڑ کر انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
یہ میچ بھارت کے نوعمر کپتان شبمن گل کے لیے ایک یادگار فتح ثابت ہوا، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی میچ میں 250 اور 150 رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس میچ کے بعد اب سیریز اب 1-1 سے برابر ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔