Daily Ausaf:
2025-08-16@08:12:09 GMT

ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ اداکارہ نے منگنی کرلی۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وہ اپنی منگنی کی تقریب میں موجود ہیں، جسے دیکھ کر بعض صارفین نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا جیسے ہانیہ عامر کی منگنی ہوئی ہو۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے انسٹاگرام پر 50 ہزار کے قریب فالوورز ہیں اور وہ ریئل سٹیٹ کی مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں۔
بشریٰ میمن سے قبل ہانیہ عامر کی ہم شکل ترک اور سوئیڈن کی ماڈلز اور بھارتی لڑکے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی ویڈیوز

پڑھیں:

کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی

سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔

پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔

فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم وینا ملک ہو، جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی ضرورت کیوں؟‘‘

فضا علی نے مزید کہا کہ ’’کسی کے ساتھ بھی یونہی ویڈیوز نہ بناؤ۔ تم ایک برانڈ ہو۔ یہ محبت نہیں ہے۔ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے۔ میں یہ کبھی وینا ملک کےلیے نہیں چاہوں گی، اور میں تمہاری اہمیت جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔‘‘

اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔ لیکن فضا کے بار بار اصرار کے باوجود وینا نے اس نوجوان کے ساتھ ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف نہیں کیا۔

یاد رہے کہ وینا ملک اپنے مختلف اسکینڈلز اور بے باک باتوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور آج کل اپنے منیجر کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
  • ہانیہ عامر دنیا کی ٹاپ 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
  • بھارت کو پچھاڑ کر ہانیہ عامر دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں شامل
  • فضا علی نے وینا ملک کو ٹی وی شو میں آڑے ہاتھوں لے لیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • مزار قائد کی دیوار پر چڑھنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’پولیس اس کو بھی تمغہ جرأت دے گی‘
  • لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغواہ کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر کا ایک اور اعزاز، دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
  • پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
  • کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی
  • سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟