اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جب سے صورتحال کشیدہ ہوئی ہے امریکا انگیج رہا ہے،یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہےگا۔

نجی ٹی و ی چینل جیو نیو زسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ  ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مندی پر آمادہ ہوں،تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی، ان کاکہناتھا کہ بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا۔بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔

محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا

اسلام آباد:

امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم چاتے ہیں کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا، اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا کھیل پرانا ہے۔ پاکستان کا موقف درست اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا: عمر عبداللہ
  • بھارت کا خیال تھا پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہو گا، ملیحہ لودھی 
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی: حمزہ شہباز
  • بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا
  • امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
  • امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، ڈاکٹر محمد فیصل
  • بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا
  • آپریشن سندور کی ناکامی،’مودی کے لیے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہوگا‘