امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
لندن: (آئی پی ایس) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے امریکا، سعودی عرب اور دیگردوست ممالک نے کردار ادا کیا، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، بھارت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کا واقعہ پاکستان سے ہوا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود جج بنیں اورفیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگر بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی بھارتی تکبر زمین بوس! آپریشن سندور کے نام سے شروع ہوا پاک فوج نے تندور بنایا اور پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ بندی
پڑھیں:
سال 2025 کا کرم دیرپا امن کی جُستجو، کامیابی کی داستاں پر ویڈیو دیکھیں
پشاور:آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔
ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔
ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں ریاست کے پاس اسلحہ کیسے جمع کروایا؟ مقامی آبادی کیسے 983 بنکرز توڑنے پہ رضا مند ہوئی؟؟ سڑک پر ٹریفک کیسے رواں دواں ہے؟
بگن بازار اب کس حالت میں ہے؟ مقامی مشران اور لیڈرز نے امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ ریاستی اداروں اور صوبائی حکومت کا کیا کردار رہا؟
آئیے دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔