جنگی تناؤ میں کمی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہونے کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔
پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی کے معاملات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت جیسے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ممکنہ طور پر بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں دوبارہ شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل کیے گئے تھے جس کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
اگر تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاتے ہیں، تو وہ جلد پاکستان پہنچ کر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے۔
اس سے نہ صرف لیگ کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار ہو گی، بلکہ کرکٹ کے مداحوں کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خوشگوار موقع ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مالکان کی مشترکہ کوششوں سے امید کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل 2025 کے میچز دوبارہ اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہو جائیں گے، جس سے پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں میں رنگ دوبارہ بحال ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ کا لذت ملے گی۔
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے کے بقیہ میچز پی سی بی کے بعد
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار
پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا،پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی ائی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا،گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے ۔سی ای او پی ائی اے نے وزیر اعظم پاکستان، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع اور سول ایوایشن کی سرپرستی اور دیگر منسلک اداروں کے تعاون پر خصوصی شکریہ کیا ۔سی ای او پی ائی اے نے پی آئی اے کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے 5 سال ثابت قدمی سے متعدد آڈٹس کا سامنا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔