Express News:
2025-11-10@09:33:20 GMT

پاک بھارت جنگ… بات چل نکلی ہے

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر جنگی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ بھارت نے پہلگام میں ہوئی دہشت گردی کے واقعے کو بلا جواز اور یک طرفہ پاکستان کے سر تھوپ دیا۔ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر فیصلہ سنا دیا کہ یہ سب کیا دھرا پاکستان کا ہے۔پاکستان کی جانب سے بار بار یہ مطالبہ عالمی برادری کے سامنے رکھا گیا کہ بھارت ثبوت بہم پہنچائے، ثبوتوں کے بغیر یہ الزام تراشی اس کی بد نیتی پر مبنی ہے۔

اس بدنیتی کے ثبوت واقعے کے دس منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ انتہائی مشکل علاقے میں جہاں عام آدمی کی دسترس مشکل ہے، واقعے کی ایف ائی آر 20 منٹ کے اندر درج ہو جاتی ہے لیکن دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے وافر وقت ملا۔ آج تک ایک بھی دہشت گرد 7 لاکھ کی فوج موجود ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے ساتھ ہی مین اسٹریم میڈیا اور بنیاد پرست سیاسی حلقوں کی دانش اور دلیل بھی فرار ہو گئی۔ خبر سامنے آتے ہی مین اسٹریم میڈیا نے چیخ چیخ کر سارا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا۔

بھارت کی مودی سرکار کو اپنی اکنامک پاور اور مغرب کا نک چڑھا اتحادی ہونے کا غرور ہے۔ اس بار بھی یہ غرور بار بار سامنے آیا۔ کسی بھی قسم کے ثبوت سامنے لانے کے بجائے بھارت مصر رہا کہ وہ پاکستان کو سبق سکھائے گا۔ بھارت نے اپنے تئیں چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان میں نصف درجن مقامات پر حملے کیے۔

اس سے اگلے دن ڈرونز کا سیلابی ریلا پاکستان کی طرف روانہ کیا۔ پاکستان نے انتہائی تحمل اور ٹھہراؤ کے ساتھ بھارت کے ان حملوں کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ خم ٹھوک کر کہا کہ جواب پاکستان کی مرضی کے مقام اور وقت پر دیا جائے گا جسے کل عالم دیکھے گا۔ دو دن قبل پاکستان نے وہ جواب شافی اور کافی انداز میں بھارت کو دے دیا۔بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے۔

جنگی محاذ گرم ہونے پر عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، امریکا سمیت کئی ممالک بھارت اور پاکستان کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ صورتحال کو مزید بگڑنے کے بجائے ٹھنڈا کیا جائے۔

پاک بھارت کے درمیان ان جنگی حملوں میں کی رپورٹنگ عالمی میڈیا میں کم و بیش متوازن انداز میں کی گئی۔ تاہم کئی بھارت نواز ٹی وی چینلز اور اینکرز نے بہت سے ماہرین اور پاکستانی قیادت کے منہ میں مرضی کے لقمے ڈالنے کی کوشش کی لیکن مجموعی طور پر عالمی میڈیا میں رپورٹنگ متوازن رہی اور پاکستان کا موقف سامنے آتا رہا۔رافیل طیارہ گرائے جانے کا واقعہ بھی عالمی میڈیا کے ذریعے ہی کنفرم ہوا لیکن دوسری طرف بھارت کے اندر مین اسٹریم میڈیا میں ایک ہذیان برپا ہو گیا۔

مین اسٹریم میڈیا پر ٹی آر پی کے چکر میں ایسی ایسی بے تکی اور جھوٹ خبریں سنائی گئیں اور بے جوڑ ویڈیوز چلائی گئیں کہ خدا کی پناہ۔ معاملہ یہاں تک پہنچا کہ بھارتی حکومت کو پچھلے دو دنوں سے مین اسٹریم میڈیا کے سامنے ہاتھ جوڑنا پڑ رہے ہیں کہ فیک نیوز کے بجائے صرف سرکاری بیانات اور پوزیشن کو ہی اصلی مانا جائے لیکن بھارت میں 400 سے زائد نیوز چینل میں سے بیشتر حکومت کی یہ عرضی ماننے کو تیار نہیں۔

بھارت کی ایک معروف جرنلسٹ ساکشی جوشی ہیں جن کا الیکٹرانک میڈیا میں 19 سال کا تجربہ ہے۔ اپنے کیریئر میں وہ بی بی سی سمیت بہت سے نامی گرامی نیوز چینلز کے ساتھ وابستہ رہیں۔ آج کل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا پر فیک نیوز اور جنگی جذبات کا ہذیان قیامت برپا کر رہا ہے اور بات کہاں تک جا پہنچی ہے،ان کے ایک حالیہ یوٹیوب ویڈیو سے ہو بہو نقل کیا جا رہا ہے۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا خبروں سے کہیں آگے خواہش کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔

’’ بھارتی مین اسٹریم میڈیا صرف اور صرف خوف و ہراس پھیلا رہا ہے ، جھوٹی خبریں آپ تک پہنچا رہا ہے۔ اس لیول تک آگئی ہیں ان کی جھوٹی خبریں کہ سرکار کو بتانا پڑ رہا ہے کہ جو چیز آپ کو میڈیا پہ دکھائی دے رہی ہے وہ سب غلط ہے۔ جنگ کی سچویشن میں ہر آدمی سب سے پہلے نیوز چینل لگاتا ہے کہ کوئی نہ کوئی انفارمیشن آئے گی۔ انفارمیشن تو کچھ نہیں آنے والی آپ کے پاس لیکن مس انفارمیشن کی وجہ سے ایک عام آدمی چکرا کر رہ جاتا ہے، گھبرا جاتا ہے۔ یہ لوگ اپنے ٹی آر پی کے لیے کبھی نہیں سدھرنے والے‘‘۔ یہاں تک جھوٹ کہہ دیا گیا کہ ب پاکستان کی راجدھانی اسلامآباد پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔۔۔ باپ رے! یہ لوگ اپنے آپ کو جرنلسٹ کہہ رہے ہیں۔‘‘

اسی لیے اب اس رجحان کے خلاف لوگوں کا رد عمل سامنے آنے لگا ہے۔ ویرداس لکھتے ہیں: پلیز ایسی چیزوں کو سننا اور شیئر کرنا بند کر دیجیے جہاں پر آپ کو لوگ چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے پھاڑ پھاڑ کر بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ڈاکٹر شوریہ ٹوئٹر پر لکھتے ہیں؛ انڈین میڈیا ابھی تک مایوس کن رہا ہے۔ فیک سائرن اور ہیڈ لائنز دکھا دکھا کر انھوں نے ابھی تک صرف شرمناک کام کیا ہے۔ حد ہو گئی ، یعنی کچھ بھی چل رہا ہے، انٹ شنٹ۔۔ آپ سوچیں کوئی بھی انڈین نیوز چینل دیکھ رہا ہو تو صرف ایسا جھوٹ سنائی اور دکھائی پڑے جس کی سرکارکو تردید کرنی پڑتی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا تو وہ کیا سوچے گا!!

سندرن لکھتے ہیں: مجھے نہیں پتہ کہ کتنا ڈیمج پاکستان کو ہوا ہے، پچھلی رات کو لیکن جو ڈیمیج انڈین میڈیا کی کریڈیبلٹی کو ہوا ہے، وہ سب سے زیادہ ہے ! جنگ بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ جس طرح کی یہ لوگ باتیں بول رہے ہیں اور کر رہے ہیں، اینکرز جس طرح سے ہذیان میں آپ کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ سراسر ملک کی بے عزتی کر رہے ہیں۔

منیش پانڈے لکھتی ہیں یہ کچرا دکھا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو انفارمیشن وار ہے، یہ "کمپلیٹلی نان سینسیکل" ہے۔ عجیب جھوٹے کلیمز لے کر ا رہے ہیں جنھیں انڈیا میں کوئی بھی ماننے کو راضی نہیں ہے۔

چنائی واسی لکھتے ہیں، یہ ہائی ٹائم ہو گیا ہے انڈیا کے لیے کہ ہمارا ایک پیپلز موومنٹ ہونا چاہیے، اس طرح کی انڈین نیوز میڈیا کے خلاف، کیونکہ ہم لوگ بالکل بھی یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ نیوز اینکرز اس دیش میں سارا نیریٹو ( بیانیہ) سیٹ کریں، نفرت پھیلانا شروع کریں، لوگوں کے اندر سراسیمگی پیداکرنا شروع کریں، ڈر کا ماحول پیدا کر دیں اور پورے ملک کو آپ سیٹ کر دیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مین اسٹریم میڈیا پاکستان کی میڈیا میں نیوز چینل بھارت کے رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

افغان طالبان سے مذاکرات جاری، سوشل میڈیا کے کسی بیان پر دھیان نہ دیں: دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، سوشل میڈیا پر جاری کسی بیان پر دھیان نہ دیا جائے۔

 دفترخارجہ کے ترجمان طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، پاکستان نے ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پرنکتہ بہ نکتہ بات چیت کررہے ہیں، مذاکرات میں ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی ہے۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

 طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کے لیےبقاکا معاملہ ہے۔

  پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہےغزہ امن منصوبہ پائیدار امن قائم کرنے کی کوشش ہے، اسرائیلی افواج کے فلسطینی علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، صدر آصف علی زرداری نےدوحہ کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، صدرمملکت نے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کا مؤقف پیش کیا، صدرمملکت نے دوحہ میں کئی عالمی رہنماؤں اورسربراہان سے ملاقات کی۔

یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم باکومیں آذربائیجان کے یوم فتح کی5ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 استنبول میں پاکستان اورافغان طالبان کے مذاکرات جاری ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے3 نومبر کو استنبول کا دورہ کیا، مختلف معاملات پر بات کی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
  • شاہد آفریدی کونسی سیاسی پارٹی میں آنا چاہتے تھے؟ ویڈیو وائرل
  •    بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
  • مصنوعی ذہانت اور میڈیا کی نئی دنیا
  • مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
  • کشمیریوں سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی کوئی حقیقت نہیں، وفاقی وزرا
  • بھارت، امریکا تعلقات میں نیا موڑ
  • بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ فاش
  • افغان طالبان سے مذاکرات جاری، سوشل میڈیا کے کسی بیان پر دھیان نہ دیں: دفتر خارجہ