لاہور:

لاہور: مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق آپریشن "بُنیان مرصُوص" کے دوران پاکستان نے  ہمہ جہتی کارروائی کے ذریعے بھارت کے اہم عسکری، لاجسٹک اور ڈیجیٹل ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

عسکری ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن کے دوران بیاس میں واقع برہموس میزائل ڈپو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جبکہ ادھم پور میں جدید ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا۔

پٹھان کوٹ کا فضائی اڈہ بھی شدید حملے کی زد میں آیا، جس سے رن وے ناقابلِ استعمال ہوگیا اور وہاں موجود لاجسٹک ہیڈکوارٹر میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پاکستانی فورسز نے جالندھر میں فضائی اڈے کو مسلسل درست نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کا بنیادی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔ نکروٹہ میں ناردرن کمانڈ کی برہموس لانچ سائٹ کو تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں کی آپریشنل کمانڈ درہم برہم ہو گئی۔

پاکستانی شاہینوں نے اکھنور میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مفلوج کر دیا جب کہ ناردرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچا اور فضائی اڈے پر شدید حملے میں بیس سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

چندی گڑھ میں اسلحہ ڈپو کو غیر مؤثر بنایا گیا اور وہاں کے مواصلاتی نظام کو بھی متاثر کیا گیا۔ سورت گڑھ اور سرسا میں فضائی اڈے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، جبکہ جموں، بارہ مولہ، نکروٹہ اور راجوری سمیت متعدد مقامات پر کمانڈ اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

عسکری ماہرین کے مطابق آپریشن کے دوران فضائی جنگ میں پاکستان کی افواج نے دشمن کے فضائی اثاثوں کو کامیابی سے غیر مؤثر بنایا اور نوے سے زائد بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

ڈرونز کے ذریعے کیے گئے اندرونی حملوں کا دائرہ جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، گجرات، ہریانہ اور دیگر حساس علاقوں تک وسیع کیا گیا۔

سانبہ، اُڑی، نوگام، پونچھ، راجوری، بارہ مولہ اور نکروٹہ جیسے مقامات پر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پٹھان کوٹ، امرتسر، فیروزپور، فاضلکہ، جیسلمیر، بھُج، پوکھرن اور لاکھی نالہ جیسے سرحدی علاقوں میں بھی ڈرون کارروائیاں کی گئیں۔

ہریانہ کے حصار میں دہلی این سی آر کے قریب ایک بھارتی میزائل کو راستے میں روکا گیا۔

سائبر وارفیئر کے محاذ پر بھی پاکستان نے غیر معمولی برتری کا مظاہرہ کیا۔ دس ایس سی اے ڈی اے نیٹ ورکس کو ناکارہ بنا کر شمالی بھارت کے توانائی نظام کو مفلوج کیا گیا، جس کے نتیجے میں شمالی گرڈ کا ستر فیصد حصہ بند ہو گیا اور کئی شہری و دیہی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

انڈین ریلوے کا ڈیجیٹل نیٹ ورک تباہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ دہلی گیس اور کشمیر الیکٹرک جیسے اہم شہری نظام بھی بند ہو گئے۔

ڈیجیٹل نفوذ کے دوران پانچ سو سات قیمتی ڈیوائسز کا ڈیٹا حذف کر دیا گیا، ڈیڑھ سو سے زائد حساس ڈیٹا بیسز چرائے گئے، پندرہ ای میل سرورز ہیک کر لیے گئے اور تیرہ اہم سرکاری ویب سائٹس یا تو مسخ کر دی گئیں یا مکمل طور پر ختم کر دی گئیں۔

ان کارروائیوں کے دوران جن اداروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ان میں آدھار (یو آئی ڈی اے آئی)، انڈین ایئر فورس کے اندرونی نیٹ ورکس، مہاراشٹرا الیکشن کمیشن، پے ٹی ایم، ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دو ہزار پانچ سو سے زائد نگرانی کے نظام شامل ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی مدھیہ پردیش شاخ، ایم ٹی این ایل، ایچ اے ایل، بی ای ایم ایل، بی ایس ایف، اے آئی این ٹی ایس ایس اے، سی آر آئی اے آئی جیسے ادارے اور ایک سو دس سے زائد کارپوریٹ ویب سائٹس اور تین قومی میڈیا ادارے بھی اس سائبر آپریشن کی زد میں آئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن بُنیان مرصوص جدید دور کی جنگ کا ایک منفرد نمونہ ہے، جس میں زمینی، فضائی اور ڈیجیٹل میدانوں میں بیک وقت کارروائی کی گئی اور دشمن کے بنیادی نظام کو درہم برہم کر دیا گیا

۔ اس آپریشن کو عسکری حکمتِ عملی کے اعتبار سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات بھارت کے داخلی نظم و نسق اور جنگی صلاحیت پر آئندہ کئی مہینے تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نشانہ بنایا گیا کر دیا گیا کے مطابق کے دوران تباہ کر نظام کو

پڑھیں:

پاک فوج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے؛ صدر آزاد کشمیر

سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کو جوانمردی سے بھارت کے حملوں کا جواب دینے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک افواج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے جس سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرحلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوسماہنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

صدر آزاد جموں وکشمیر  نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیرکے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، موجودہ جنگی صورتحال میں پوری قوم مل کر بھارت کی فسطائیت کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں پر بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں کیے جانے والے بزدلانہ حملوں کاپوری قوت اور طاقت کے ساتھ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

 بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور معصوم شہریوں پر بمباری کر کے انہیں شہید کر رہا ہے۔بھارت کی اس فسطائیت کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری کو نوٹس لیناچاہیے اور بھارت کو سول آبادی پر بمباری کرنے اور جنگی جارحیت سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنا رول اد اکرنا چاہیے کیونکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کر تے ہوئے پاکستان اور آزادکشمیر پر حملہ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا ہے جس پر ہم بھارت کی اس فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت مسئلہ کشمیر کو ختم اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر جب تک کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے ۔ 

ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ

صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے اور اب بھارت لائن آف کنٹرول کے اس پار بمباری کر کے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگ کا بھوت سوار ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر شہری آبادیوں پر گولہ باری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو اُس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کے ہندوتوا نظریے اور مسئلہ کشمیر کی حساس نوعیت کو سمجھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آگے بڑھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔   

ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے; گورنر پنجاب

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان نے بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  •   پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان
  • پاک فوج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے؛ صدر آزاد کشمیر
  • پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟
  • پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران  کُن رپورٹ سامنے آگئی
  • پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی
  • بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
  • بجٹ 2025-2026 میں کیا ریلیف دیا جائے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارت کا پاکستان کیخلاف اسرائیلی ساختہ ڈرون کا استعمال لیکن یہ کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں