فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، بھارت پر داغنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔
میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔
حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس400 تباہ، سیٹلائٹ بھی جام
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ بھی جام کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام کو جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔