فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جس میں 4 حج پروازیں منسوخ اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئر لائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے تین، اسلام آباد، کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئیں، پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کردیا گیا، مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے زریعے روانہ کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان حج پروازیں منسوخ اسلام آباد کا شکار
پڑھیں:
بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے، فلائٹ آپریشنز معطل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔
بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں۔ایئر انڈیا نے لاہور سے قریبی امرتسر ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امرتسر سے نئی دہلی جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا راستہ بدل دیا۔