دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اس وقت بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں ۔ہر طرف افراتفری کا عالم ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
روس: فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کے روز مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے اور ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ ’آئیوانوو ریجن میں مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘۔ بیان کے مطابق طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا۔
آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر بھیج دی گئی ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین کے خلاف جاری حملے یا کیف کے کسی ممکنہ کردار کے حوالے سے اس حادثے کا کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔