بھارت نے پاکستان کے بھرپور جوابی حملوں کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ "پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے، اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کیلئے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا ہے۔بھارت نے بہت سے خطرات کو بے اثر کیا، لیکن پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی راستے سے دراندازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں انڈین فضائیہ کے اڈوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ "پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے، اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کیلئے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا ہے۔بھارت نے بہت سے خطرات کو بے اثر کیا، لیکن پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی راستے سے دراندازی کی اور انہوں نے پٹھان پور، بھوجن پور، ائیر فورس کے اڈوں پر ہمارے سامان اور اہلکاروں کو نقصان پہنچایا۔
کرنل صوفیہ قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے تیز رفتار میزائلوں نے پنجاب کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے بتایا کہ بھارتی مسلح افواج نے صرف شناخت شدہ فوجی اہداف پر درست حملہ کیا، پاکستانی فوج اپنے فوجیوں کو آگے کے علاقوں کی طرف لارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستانی فوج کو اپنے فوجیوں کو آگے کے علاقوں کی طرف بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو جارحانہ ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں عروج پر ہیں، مؤثر اور متناسب جواب دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی فوج بھارت نے
پڑھیں:
بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے۔