Daily Mumtaz:
2025-09-24@01:36:52 GMT

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک ہوگئی۔

ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔

ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا ہے۔

ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔

اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی سائبر حملے ویب سائٹس

پڑھیں:

سدرہ امین ‘حارث رئوف کا6 کا نشان ‘بھارتیوں کو 6طیارے یا د آگئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے  0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بنا کر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔ سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 جبکہ دوسرے میں 122 رنز بنائے اور چھٹی سنچری مکمل کی۔ سدرہ امین  لگاتار 2  ون ڈے سنچریاں  بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔ چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنے پر سدرہ امین نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا تو بھارتیوں کو معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے اپنے 6 طیارے یاد آ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا دیا کہ پاکستانی کرکٹر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آٹو سیکٹر میں ، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • 1965 میں جنگ بندی سے قبل بھی بھارتی افواج کو بڑا نقصان پہنچا
  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘  وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سدرہ امین ‘حارث رئوف کا6 کا نشان ‘بھارتیوں کو 6طیارے یا د آگئے 
  • اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا
  • بھارتی کپتان کی ہٹ دھرمی جاری، ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے پھر ہاتھ نہیں ملایا
  • بھارتی کپتان نے ایک بار پھرٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سےہاتھ نہیں ملایا
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ 
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار