چین بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگا، گانا ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بیجنگ/ اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں، وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں اور چینی انفلوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اس پر تبصرے کرنے لگے۔سحرش مان نامی صارف نے لکھا کہ ہم سے زیادہ تو چینی رافیل کی تباہی پر بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔فرحان ورک نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے جے 10 سی کی بہت بڑی فتح ہے۔انہوں نے لکھا کہ چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب جے 10 سی کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی ہے۔ارم شہزادی نامی صارف نے لکھا کہ رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی سوشل میڈیا کا مذاق
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر اے آئی فیک نیوز بہت بڑا چیلنج: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے ترقی کرسکتے ہیں۔ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں سکول آف ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام صحافت میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے صحافت، زراعت سمیت ہر شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کی وجہ سے فیک نیوز بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا اے آئی ٹیکنالوجی ہمارا مستقبل ہے۔ سیمینار میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سینیئر صحافی مجیب الرجمن شامی، چیئرپرسن میڈیا اینڈ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عائشہ اشفاق اور اکیڈیمیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ دریں اثناء،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے، جنوبی وزیرستان کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔