ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
شی جن پھنگ نے یہ بات ماسکو میں کریملن کے صدارتی دفتر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو کے دوران کہی۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں، کوئی طاقت ان دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور احیا حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کوئی طاقت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد کو متزلزل نہیں کرسکتی اور کوئی طاقت کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نہیں روک سکتی۔
صدر شی جن پھنگ نے پوتن کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا تاکہ چین اور روس کے تعلقات کا خاکہ تیار کیا جاسکے اور عالمی نظم و نسق کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔
اس موقع پر روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا کہ روس اور چین ہمیشہ یکجہتی کے ساتھ ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے ایک اٹوٹ دوستی قائم کی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے تزویراتی رہنمائی فراہم کرنے، پیچیدہ بین الاقوامی منظرنامے کے مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے، جامع تزویراتی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور زیادہ منصفانہ، جمہوری اور کثیر قطبی دنیا کی ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین عالمی سطح پر مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کی حمایت کرتا ہے اور اس کے لئے پرعزم ہے اور سمجھتا ہے کہ تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لینا اور یوکرین بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ضروری ہے۔
روسی صدر نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر چین کے معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس بغیر کسی پیشگی شرائط کے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے اور ایک منصفانہ اور دیرپا امن معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتا ہے

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ نے چین اور روس ہم ا ہنگی نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

شراب برآمدگی کیس؛ علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر برقرار
  • شان مسعود 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ تک پاکستان کے کپتان برقرار
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر برقرار
  • سندھ ہائی کورٹ، کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم
  • شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • سندھ ہائیکورٹ کا کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم
  • شراب برآمدگی کیس؛ علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • دونون ہاتھوں کے انگوٹھوں سے محروم چینی نوجوان کی صلاحیتوں کی دھوم
  • چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، چینی وزیر اعظم