روس ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
روس ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
ما سکو :روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کریملین پہنچے تو روسی صدر پیوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس کے بعد، صدر شی اور صدر پیوٹن تقریبات میں شرکت کے لِئے ایک ساتھ ریڈ اسکوائر گئے اور مرکزی اسٹیج پر بیٹھے۔صبح 10 بجے تقریبات کا آغاز ہوا۔روسی صدر پیوٹن نےاس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سوویت یونین نے 80 برس قبل کروڑوں قربانیاں دے کر پوری انسانیت کے امن اور آزادی کا دفاع کیا تھا،اور چینی عوام نے بہادری سے جنگ لڑی۔ ہم مشترکہ انسانی مستقبل کے لیے چینی عوام کے کردار کو بہت سراہتے ہیں۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد رکھتے ہیں اور تاریخ سے سبق سیکھتے ہیں۔ تاریخ اور انصاف ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔
اس کے بعد پریڈ کا آغاز ہوا جس میں چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر سمیت دس سے زائد ممالک کے فوجی دستے شامل تھے۔تقریبات کے اختتام کے بعد، شی جن پھنگ نے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ الیگزینڈر باغ میں گمنام شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور اس موقع پر چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔ اسی دن دوپہر، شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کی طرف سے منعقدہ سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی ضیافت میں شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے: پاک فوج ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج چین اور روس کے تعلقات کو مسلسل ترقی دینا دوستی کو آگے بڑھانے کا تقاضا ہے، چینی صدر غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریبات کا
پڑھیں:
ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور کے شاندار کیریئر کا اختتام، ریٹائرمنٹ لے لی
25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔
ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔
وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔
وہ 8 روزہ مشن جو 9 ماہ طویل ہوگیا!یہ مشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب جون 2024 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے صرف 8 روزہ مشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ مشن تقریباً 9 ماہ تک طویل ہو گیا۔ دونوں خلا باز مارچ 2025 میں زمین پر واپس آئے۔
ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر اسٹیفن کورنر نے کہا کہ ان کا استقامت بھرا ورثہ مستقبل کے خلانوردوں، جانسن کے عملے اور قوم کے لیے نسلوں تک تحریک کا باعث رہے گا۔
62 سالہ بُچ وِلمور کی ریٹائرمنٹ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ عام طور پر ناسا 26 سے 46 سال کی عمر کے درمیان خلا بازوں کا انتخاب کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا
وِلمور نے سنہ 2000 میں ناسا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک تجربہ کار ٹیسٹ پائلٹ بھی رہے۔ ان کا آخری مشن 2024 میں بوئنگ اسٹار لائنر کی پہلی انسانی پرواز کا حصہ تھا لیکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب بڑھتے ہوئے کیپسول میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ڈاکنگ بہت ضروری تھی اور اگر ہم اسٹیشن سے منسلک نہ ہو پاتے تو کیا ہم واپس زمین پر جا سکتے، ہمیں معلوم نہیں تھا۔
زمین پر موجود مشن کنٹرول کی مدد سے وہ کیپسول کے تھرسٹرز کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب ہوئے اور خلا میں اسٹیشن سے منسلک ہو گئے۔
تاہم خلائی جہاز کو واپسی کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا جس کے بعد دونوں خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے۔ مختلف تاخیر کے بعد، بالآخر مارچ 2025 میں اسپیس ایکس کے کیپسول کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو سکی۔
بُچ ولمور کو کیا چیز خلا میں لے گئی؟ریٹائرمنٹ کے موقع پر بُچ وِلمور نے کہا کہ مجھے ہمیشہ ایک بے پناہ تجسس خلا میں لے گیا لیکن میں زمین کی خوبصورتی اور اہمیت سے کبھی غافل نہیں ہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خلا بازوں کو سائنسی تحقیقی مطالعات میں شامل رکھا جاتا ہے، تاکہ خلا میں رہنے کے جسمانی اور ذہنی اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
بُچ اور سنی دونوں کو زمین پر واپسی کے بعد دوبارہ کشش ثقل سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک سخت ورزش پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلا باز بُچ وِلمور خلا باز بُچ وِلمور ریٹائر خلا باز سُنی ولیمز ناسا