اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں دعائیہ مجلس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم غلام محمد نائیکو مخلص اور اصول پسند حریت رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے ہر دور میں جبر و استبداد کا بہادری سے سامنا کیا اور تحریک مزاحمت کی آبیاری اپنی قربانیوں، بصیرت اور بے لوث خدمات سے کی۔ شرکاء نے غلام نائیکو کی سیاسی بالغ نظری، اخلاص، استقامت اور جدوجہد آزادی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر غلام محمد نائیکو، محمود الحسن، پروفیسر محمد شفیع عطائی شہدائے جموں و کشمیر، شہدائے پاکستان و شہدائے غزہ کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ دعائیہ مجلس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس شہداء کے ادھورے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام محمد نائیکو کیا گیا
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل