حریت رہنمائوں کا تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت اور خوف کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف حریت رہنمائوں نے حق خودارادیت کے کشمیری عوام کے جائز مطالبے کو کچلنے کے لئے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت اور خوف کا استعمال کر رہا ہے اور سیاسی مطالبات کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے ماورائے عدالت قتل اور دوران حراست تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزادی پسند رہنمائوں، کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے تحقیقاتی اداروں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نگرانی، انٹرنیٹ سنسرشپ، چھاپے، گرفتاریاں اور یو اے پی اے اور پی ایس اے جیسے کالے قوانین ریاستی دہشت گردی کے ہتھیار ہیں۔ حریت رہنمائوں نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو مسلسل ان کے بنیادی شہری اور سیاسی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے مطالبے کو کچلنے کے لئے اجتماعی سزا دینے کی بھارتی پالیسی اس کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کوئی بھی فوجی جارحیت یا ظلم و جبر آزادی کے لئے کشمیری عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پوری آبادی کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کر سکتا۔ کشمیر میں مزاحمت کا جذبہ لازوال ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ناانصافیوں اور منظم جبر کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔ حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کر رہا ہے نے کہا کہ انہوں نے کے لئے کے لیے
پڑھیں:
مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔