پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز )پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات 15 جون 2025 کو ہو نے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب برطانیہ واحد پریس کلب ہے جو گذشتہ تقریبا 16 برس سے جمہوری طریقہ کار اپنا ئے ہو ئے تنظیم سازی کے لیے ہر سال انتخابات کرواتا ہے ۔ رواں سال بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہو ئے پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 جون کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ چوہدری ناہید رندھاوا گذشتہ کئی سالوں سے بطور الیکشن کمشنر اپنی خدما ت سرانجام دے رہے ہیں جو کہ انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں ۔ رواں برس پریس کلب کی آٹھ نشستوں پر تقریبا 14 امیدواروں جبکہ 13 مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران نے اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
جن میں سے مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ مرکزی صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ مرکزی سیکرٹری جنرل ، ارشد رچیال بلامقابلہ مرکزی سنیئر نائب صدر، ارسرار احمد راجہ اور زاہد نور بلامقابلہ مرکزی نائب صدور، ساجد عزیز بلامقابلہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور ایس ایم عرفان طاہر بلامقابلہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہو گئے ہیں ۔ فنانس سیکرٹری کی پوزیشن پر سیدہ کوثر اور عتیق الرحمن چوہدری کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ 10 ممبران مرکزی مجلس عاملہ کے مابین بھی الیکشن ہو گا جن میں سے 7 ممبران کو مرکز کے لیے منتخب کیا جا ئے گا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے تقریبا ملک بھر میں 185 ممبران ہیں جو کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہو ئے ہر سال اپنے عہدیدران کا انتخاب کرتے ہیں ۔ یہ پودا آج سے تقریبا 16 برس قبل 2009 میں نامور صحافی و بانی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مرحوم مبین چوہدری نے لگایا تھا جو آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے اور یہ برطانیہ کا سب سے بڑا مستند اور موثر پلیٹ فارم ہے ۔
برطانیہ میں نامور صحافی قیصر امام، اظہر جاوید، ارشد رچیال، شیراز خان ، مسرت اقبال اور اکرم عابد اسکے بانیان میں شامل ہیں ۔اس کی کل 6 برانچیز ہیں جن میں لندن ، مڈلینڈ ، لیوٹن، مانچسٹر، یارکشائر اور شفیلڈ شامل ہیں۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کا صدر محمد افضل بٹ کے زریعے ایک معائدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے ساتھ طے شدہ ہے جبکہ صدر سید عابد حسین شاہ کی وساطت سے کشمیر پریس کلب میرپور، آزادکشمیر کے ساتھ بھی اسکی وابستگی ہے جس کے زریعے یہ ادارہ آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑنے کیلیے کوشاں رہتا ہے ۔ 15 جون کو انتخابات کے آغاز کے ساتھ نتائج کا اعلان کیا جا ئے گا اور نومنتخب عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ اس تاریخی اور یادگار تقریب میں برطانیہ بھر سے صحافتی شعبہ سے وابستہ افراد سیاسی سماجی مذہبی و کاروباری شخصیا ت بھی کثیر تعداد میںشرکت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراحمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مسرت اقبال کے سالانہ
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔