2 سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا، مشکل فیصلے کرنا پڑے: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دو سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں گوشت سیکشن کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو سال میں مشکل فیصلے کرنا پڑے، ہم وسائل اور اختیار کا رونا نہیں روئیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کراچی میں قدیم عمارتوں کی تزئین و آرائش مکمل کی، مزید 6 پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔