پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب سے دفن کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے لئے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والا شخص ہمیں ملک کو محفوظ کرنے کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا، صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں، انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے، صدر مملکت نے تقریر میں بڑاواضح بتادیا کہ نہروں کے منصوبے پر یکطرفہ پالیسی حکومت کی ہے، اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ صدر نے پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل تقریر میں دفن کردیا، کچھ لوگ خبر کور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں، پاکستان کو آج پھر دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
9مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دیدی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے حوالے سے شازیہ مری
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون
—فائل فوٹووزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا لیکن وقتاً فوقتاً اس پر بات چیت ضرور ہوتی رہتی ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت دیگر اہم مسائل سے متعلق آگہی کے لیے مرکزی تعلیمی نصاب ہونا ضروری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتوں کا قیام 26ویں ترمیم کا بھی حصہ تھا اب بھی اس پر بات ہوئی ہے، آبادی پر کنٹرول کے لیے بھی مرکزی سوچ کا ہونا بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔