برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لندن : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے “نکبہ مارچ” میں شرکت کی۔
لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیل کا ظلم بند کرو” اور “برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے” جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حفاظت عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے شاپنگ سینٹروں میں مطلوبہ ملزمان کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے۔ اسمارٹ مطلوبہ افراد کو فوری طور پر پہچاننے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کیمرے ایک ایسے وسیع ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس کی مدد سے سیکورٹی عملہ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پہچان لیتا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پکڑے گئے افراد بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں۔