برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لندن : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے "نکبہ مارچ" میں شرکت کی۔
لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "فلسطین آزاد کرو"، "اسرائیل کا ظلم بند کرو" اور "برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے" جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حفاظت عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیویارک: بندرگاہ کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، 14 افراد زخمی، آمدورفت متاثر
نیویارک : بندرگاہ کے قریب واقع بس ٹرمینل پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا، جب بندرگاہ کے قریب موجود دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کردیا ہے، جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ایک دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
Post Views: 2