وزیرِ اعظم کا مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر قطر کا شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا، بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن نے رات کی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس جارحانہ کارروائی نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے الزامات کی غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کا خطرناک راستہ چنا، بھارت کے غیر ذمے دارانہ ریاستی رویے کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوئی ہے۔
اس موقع پر قطر کے وزیرِ اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قطر خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد اور امن کا درس دیتا ہے اور ایک انصاف پسند دنیا کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے منسلک مقدس مقامات، خصوصاً گوردوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آزادی اور احترام کے ساتھ اپنے مذہبی فریضے انجام دے سکیں۔
مزید پڑھیں: بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کے لیے مکمل انتظامات کرتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بابا گرو نانک کے پیغامِ امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی سے سبق حاصل کریں اور ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کوشاں رہیں جو اتحاد، باہمی احترام اور امن کی علامت ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
556ویں یومِ ولادت بابا گرو نانک دیو جی پاکستان سکھ برادری وزیراعظم محمد شہباز شریف