شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ سی این این کے مطابق شمالی مقدونیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایم آئی اے‘ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا۔

ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔

اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق مقدونیہ کا پاپ گروپ ڈی این اے ہفتے کی رات کلب میں پرفارم کر رہا تھا، اس دوران خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقدونیہ میں مقبول ہپ ہاپ جوڑی ’ڈی این کے‘ کے کنسرٹ کے دوران چھوٹے سے قصبے کے نائٹ کلب ’پلس‘ میں آگ لگ گئی، اس قصبے میں تقریباً 30 ہزار افراد رہتے ہیں۔

اتوار کی آدھی رات کو شروع ہونے والے کنسرٹ میں زیادہ تر نوجوان شریک تھے۔

آن لائن میڈیا ادارے ’ایس ڈی کے‘ نے خبر دی ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے لگی اور ریسکیو ذرائع کے حوالے سے 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

زخمیوں کو یا تو مقامی کوکانی ہسپتال لے جایا گیا، یا شہر سے تقریبا 30 کلومیٹر جنوب میں واقع اسٹیپ لے جایا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر پائروٹیکنک ڈیوائسز کے استعمال کی وجہ سے لگی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائٹ کلب کے مطابق کلب میں

پڑھیں:

کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی