وزیر اعظم کا کل کراچی دورہ؛ پاک بحریہ کےجوانوں سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسرو ں سے ملاقات کریں گے
آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے ، وزیر اعظم پاک بحریہ کے جوانوں سے ملاقات کریں گے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کرینگے ،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرینگےوزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کرینگے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک بحریہ بحریہ کے کریں گے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔