کمپنی کہہ رہی ہے بھارت کو جہاز دینگے تو پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیئے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے میں سرخرو کیا، ہمارے زخمی جوانوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا نہ اس بارے میں سوچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے جو تھپڑ رسید کیا ہے وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، آج پاکستان کے پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، ہمیں اس بات پر نظر رکھنی ہوگی کہ یہ رات میں حملہ کیوں کیا گیا، ہمارے پاس وسائل کم تھے لیکن یہ جنگ ہم حوصلے سے جیتے ہیں، مودی نے یہ حملہ ناسمجھی میں نہیں کیا، اس کے پیچھے لمبی سوچ اور سازش تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی سے ملتے ہیں، ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری کوئی منصوبہ نے کہا کہ بھارت کو کا جذبہ کیا ہے قوم کا
پڑھیں:
جس قوم میں شہادت کا جذبہ موجود ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے علی احمد بٹ کے ورثاء سے اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد کو فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ کا امدادی چیک دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انڈیا نے دوبارہ غلطی کی تو اس سے بڑھ کر جواب ملے گا، ہمیں اپنی مسلح افواج اور حکومت پر پورا اعتماد ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں حکومت پاکستان، افواج پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔