ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ کی لیے مجلس ترحیم کل منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے فلسطین و لبنان، بالخصوص سردار شہید سید حسن نصراللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ ماجدہ علامہ محمد امین شہیدی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم مسجد ولی العصر میں بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی، مجلس ترحیم سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی خطاب کریں گے، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے اپنی
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔