— فائل فوٹو

برطانیہ میں قومی ایئر لائن سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا۔

برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیس پر غور کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔

امکان ہے کہ کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستانی ایئر لائنز

پڑھیں:

برطانیہ: پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت

—جنگ فوٹو

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں واقع بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈھاکا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 31 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے اس افسوس ناک سانحے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس المناک سانحے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بھائی چارے اور خیرسگالی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بنگلا دیشی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ: پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت
  • بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا بھارت کے ساتھ سب سے بڑا معاہدہ
  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال