پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف نے کہا ہے کہ جب ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کرتے ہیں تو ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور پھر یہ اپنے لوگ مذاکرات کیلیے بھیجتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر نورین خان اور عظمی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھا دیا گیا۔ بانی نے کہا ہمارے لیے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں کھلی دھاندلی ہوئی، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ بانی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی، دس ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کی شام کو انقلاب آیا، نو فروری کو 17 سیٹوں والوں کو حکومت پکڑا دی گئی۔ بانی نے کہا قاضی فائز عیسی کے جاتے وقت 26ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ بنا۔ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’حقیقی جمہوریت کیلئے ظلم کے نظام کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا اور اب سب کو نکلنا پڑے گا، جب ان پر دباؤ بڑھتا ہے تو یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں، یہ صرف کہتے ہیں نو مئی پر معافی مانگیں۔‘

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، بانی کو بلاواسطہ کہا جارہا ہے آپ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بات نہ کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے انہوں نے ہی ان کی بانی سے ملاقات کرائی، جس وقت تنویر احمد کی ملاقات کرائی گئی میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق تنویر احمد کے ذریعے بانی کو بتایا گیا تھا کہ نو مئی پر وہ معافی مانگیں، دوسری مرتبہ بھی وہ جیل آئے لیکن بانی نے ملاقات کرانے سے منع کیا تھا تاہم وہ دوسری دفعہ ریکویسسٹ کرکے ملے تھے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ میں بطور پیٹرن ان چیف اب پارٹی کو خود لیڈ کروں گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی نے کہا علیمہ خان نے کہا کہ نے کہا ہے کے مطابق خان کے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں، مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے عمران خان کی حمایت پر مبنی تقریر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیو کو پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے۔

میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے۔
یہ عمل درست نہیں، نہ ہی دیانت داری کے تقاضوں کے مطابق ہے۔
ملائیشیا کے بیان کے ترجمان نے بھی اس کی…

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) July 22, 2025

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل درست نہیں ہے اور نہ ہی دیانت داری کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں ملائشیا کے ترجمان کی ویڈیو تھی جس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ میں مولانا طارق جمیل کا مترجم تھا انہوں نے ادھر عمران خان کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ یہ ویڈیو جھوٹ اور فتنے پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جو عمران خان کی حمایت پر مبنی تھی جس میں ان کو یہ کہتے دکھایا جا رہا تھا کہ آپ سب عمران خان کے لیے دعا کریں اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے۔ میرا ان کے ساتھ بہت قرب ہے۔ اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی عمران خان ملائیشیا مولانا طارق جمیل مولانا طارق جمیل ملائیشیا

متعلقہ مضامین

  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔، علیمہ خان
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں، مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا
  • ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر