بھارت میں پھنسے ایف 35 طیارے کی پرزوں کی شکل میں برطانیہ منتقلی زیرغور
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں پھنسے ایف 35 طیارے کو کھول کر برطانیہ منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 14 جون کو ایف35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے تھرواننتھا پورم ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ،جو ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا حصہ تھا۔ کیرالہ کے پاس خراب موسم اورکم فیول کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بھارتی فضائیہ نے طیارے کو محفوظ لینڈنگ، ایندھن اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی،جب کہ ہنگامی لینڈنگ کے بعد سے ایف 35 طیارہ اب تک گراؤنڈ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔