معاہدے کو حتمی شکل دینے اور حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے ملکر کام کریں، سر کیئر اسٹارمر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیئے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہوں۔ اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیئے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امن منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنا چاہیئے حماس کو
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کسی حال میں قبول نہیں، حماس کو ہرحال میں غیرمسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انتہاپسند وزرا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران دائیں بازو کے وزرا کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا ، دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی۔
حماس سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے آسان ہو یا مشکل لیکن حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا ۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔