برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
برطانیہ میں قومی ایئر لائن سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔
برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی۔
پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔
اجلاس میں کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی ایئر لائنز
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔