لاہور میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ ڈی سی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
لاہور:
ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم اسکولز فی الحال بند رہیں گے، والدین اور طلباء اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔
تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تقرریاں چار برس کے لیے کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی تھی، جنھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔
ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے۔ تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔
لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی تھی، انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیے۔
ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر نازلی حسین اور ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔