کراچی؛ اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان کی مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کراچی:
لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔
متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
بریگیڈ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محبوب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے تاہم فوری طور پر خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کی
پڑھیں:
ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ سے قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور انھیں خودکشی کے خیالات بھی آتے تھے، مگر کرکٹ نے مجھے بچا لیا۔
ایک بیان میں محمد شمی نے مزید بتایا کہ انہوں نے سوچا ضرور تھا مگر قدم نہیں اٹھایا، ورنہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر پاتے، اس وقت میں نے کرکٹ کو ہی اپنی طاقت بنایا اور کھیل پر توجہ دی۔
یاد رہے کہ محمد شامی نے 2019 ورلڈ کپ میں صرف چار میچز میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں، جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، اس پرفارمنس نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، وہ بھی اتنے کہ شاید کسی دہشت گرد پر بھی اتنے نہ لگے ہوں۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ جاری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ انہی الزامات سے خوفزدہ رہتا ہوں۔