آج کل کی ماؤں کیلئے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہے؟ نادیہ جمیل کا بیان وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔
نادیہ جمیل نے ایک سیشن کے دوران ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ ایک خوش، صحت مند اور خودمختار ماں ہی بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہے۔
https://www.
نادیہ جمیل کے مطابق عورت کو چاہیے کہ وہ صرف ماں ہونے کے کردار تک خود کو محدود نہ کرے بلکہ اپنی ذات، خواہشات، مشاغل اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ اب اہمیت اختیار کر رہی ہے کہ ماں کا اپنے لیے وقت نکالنا نہ صرف اس کی اپنی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا مثبت اثر بچوں کی نشوونما اور گھریلو فضا پر بھی پڑتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ماں ہی مضبوط نسل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر نادیہ جمیل یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر صارفین انہیں سراہا رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کیلئے اولین ترجیح صرف اس کی اولاد ہی رہتی ہے چاہے زمانہ کتنا ہی بدل کیوں نہ جائے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ جمیل
پڑھیں:
فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی ہوگئی؟ پوسٹ وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر دوسری اہلیہ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ شب فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر ہوئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔
وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا گیا اور انہیں والدہ اور بچوں کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ورنہ جھوٹے الزامات لگائے جائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ وہ نفسیاتی علاج کرا رہے ہیں مگر انہیں اپنے ہی گھر والوں کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور گھر والوں سے دور کیا جارہا ہے۔
یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کے درمیان قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔ تاہم کچھ گھنٹوں بعد فیروز خان نے وضاحت دی کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ پوسٹ ان کی مرضی یا علم کے بغیر اپ لوڈ ہوئی جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جبکہ اس سے قبل 2018 میں علیزا سلطان سے پہلی شادی اور 2022 میں علیحدگی ہوچکی تھی۔ تازہ معاملے پر فی الحال فیروز خان یا ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔