پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کریں گے، اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ وفاق بجٹ سے قبل این ایف سی اجلاس بلائے، بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خراج تحسین پیش پاک بحریہ بحریہ کے کا دورہ کریں گے

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف آئی ایس او کراچی کی احتجاجی ریلی

نمائش چورنگی پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ہم امریکی امن معاہدے کو سراسر مسترد کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر ہمیشہ قائم رہیں گے، گلوبل صمود فلوٹیلا کے رہنما خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "نامنظور اسرائیل ریلی" کا انعقاد امام بارگاہ خراسان تا نمائش چورنگی کیا گیا، جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام بالخصوص گلوبل صمود فلوٹیلا کے رہنماؤں اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا ناظر عباس تقوی نے کہا کہ 7 اکتوبر کو دو سال مکمل ہونے کو ہیں اور آج مزاحمت کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں، شہدائے مقاومت کی قربانیوں کے نتیجے میں اسرائیل بہت جلد نابود ہوگا کیونکہ خدا کا قانون ہے کہ ظلم نابود ہوکر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران مصلحت کا شکار ہیں اور ہمارے حکمران امریکی امن معاہدے کو تسلیم کرکے 25 کروڑ عوام کی ذلت کا باعث بنے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم امریکی امن معاہدے کو سراسر مسترد کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔ ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے رہنما خراج تحسین کے مستحق ہیں، تقریباً نوے فیصد کشتیوں کو روکنے کے باوجود چار کشتیاں آگے بڑھنے میں کامیاب رہیں، سید حسن نصر اللہ کی تحریک اور شہادت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ نیتن یاہو جب خطاب کرتا ہے تو اس کی بدترین شکست دنیا کے سامنے آتی ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد پوری قوم کے ہیرو ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر دنیا سے رابطہ کرکے ان کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا قاتل نوبل انعام کے لیے نامزد ہوا۔ یاور عباس نے کہا کہ فلسطین آج کی کربلا ہے اور شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ آج کی کربلا کے علمدار ہیں، جبکہ مسلم ممالک اس دور میں کوفیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان بہادر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کی، ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اس وقت اسرائیلی فوج کی قید میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف آئی ایس او کراچی کی احتجاجی ریلی
  • پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم
  • سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
  • اہل یمن کا اپنے محسن سید حسن نصر اللہ شہید کو خراج تحسین
  • آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاجات پر وزیراعظم کی تشویش، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل